سورة الفرقان - آیت 23
وَقَدِمْنَا إِلَىٰ مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَّنثُورًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جو کچھ انہوں نے کیا دھرا ہوگا ہم ادھر توجہ کریں گے تو اسے اڑتا ہوا غبار [٣٣] بنا دیں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ادھر انکی بد حالت ہوگی ادھر ہم (اللہ) ان کے اعمال کیطرف متوجہ ہونگے تو انکو غبار کی طرح بیکار کردینگے کیونکہ اعمال کی قبولیت کیلئے کفر وشرک سے خالی ہونا بھی ضروری شرط ہے اسی لئے تو جو لوگ ان دونوں عادات قبیحہ سے دور ہونگے وہی نجات کے حقدار ہونگے جن کا نام اصحاب الجنت ہے