فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
پس اللہ تعالیٰ بہت بلند شان والا ہے۔ وہی حقیقی بادشاہ ہے، اس کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں،[١٠٨] وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔
(116۔118) پس اللہ مالک الملک بادشاہ برحق ایسے بیہودہ خیال سے بلند تر ہے وہ اپنی ذات میں یگانہ ہے اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں وہی بڑے عزت دار تخت کا مالک ہے جس کی عزت کو کوئی نہیں پہنچ سکتا اسی لئے تو اس کی طرف سے عام اعلان ہے کہ جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارتا ہے اس دعویٰ پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں وہ محض بےدلیل لڑتا ہے پس یہ شعر ان مشرکوں کے حق میں لگتا ہے ؎ نہ رکھ اشرا کی کچھ بھی سند پھر اس پہ اڑتے ہیں عجب جاہل ہیں یہ مشرک کہ بے ہتھیار لڑتے ہیں جب یہ ان کی محض ہٹ دھرمی اور بےدلیل بات ہے تو ان کا حساب بھی ان کے پروردگار ہی کے ہاں ہوگا جہاں یہ عام قاعدہ ہے کہ کافر اور مشرک کبھی نہیں چھوٹیں گے یہ ان کو سنا دے اور دعا کرتے ہوئے تو کہا کر اے میرے پروردگار مجھے بخش اور مجھ پر رحم فرما تو ہی میرا مولا ہے اور تو ہی سب سے اچھا رحم کرنے والا ہے