سورة المؤمنون - آیت 112

قَالَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا : ''بتاؤ تم کتنے سال زمین میں رہے؟''

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ کہہ کر پھر کہے گا کہ بتلائو تم کتنے سال زمین پر رہے تھے کیا میں نے تم کو اتنی عمر دی تھی یا نہیں جس میں تم کو نصیحت پانے کا اچھا خاصہ موقع تھا