سورة المؤمنون - آیت 81
بَلْ قَالُوا مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلکہ انہوں نے بھی وہی کچھ کہہ دیا جو ان کے پیشرو کہہ چکے ہیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ان کو چاہئے تھا کہ اپنے بھلے کی سوچیں وہ کرتے نہیں بلکہ الٹے اکڑتے ہیں اور اسی طرح کی بولی بولتے ہیں اور کہتے ہیں جو ان سے پہلے لوگ کہہ گئے ہیں