سورة المؤمنون - آیت 69

أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

یا انہوں نے اپنے [٦٩] رسول کو پہچانا ہی نہیں لہٰذا وہ (اس کا انکار کر رہے ہیں؟)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیا انہوں نے ہنوز اپنے رسول حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہچانا نہیں اس کی سچی تعلیم اور حقانی تلقین اور روحانی فیض صحبت نے ان پر ابی اثر نہیں کیا کیا اس کے معجزات کرامات کو انہوں نے نہیں دیکھا کہ اس سے منکر ہو رہے ہیں