سورة المؤمنون - آیت 62

وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۖ وَلَدَيْنَا كِتَابٌ يَنطِقُ بِالْحَقِّ ۚ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

ہم کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف [٦١] نہیں دیتے اور ہمارے پاس ایسی کتاب (نامہ اعمال) ہے جو ٹھیک ٹھیک [٦٢] بیان کردے گا اور ان کی حق تلفی [٦٣] نہ ہوگی۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔