سورة المؤمنون - آیت 50
وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ آيَةً وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور ہم نے (عیسیٰ) ابن مریم اور اس کی والدہ کو ایک نشانی [٥١] بنایا اور ایک ایسے ٹیلے [٥٢] پر جگہ دی جو اطمینان بخش تھی اور وہاں چشمہ بھی موجود تھا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔