سورة الحج - آیت 52
وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّىٰ أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول [٨٠] یا نبی بھیجا تو جب بھی وہ کوئی آرزو [٨١] کرتا تو شیطان اس کی آرزو میں وسوسہ کی آمیزش کردیتا۔ پھر اللہ تعالیٰ شیطانی وسوسہ کی آمیزش کو تو دور کردیتا اور اپنی آیات کو پختہ [٨٢] کردیتا ہے اور اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکمت والا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔