سورة الاعراف - آیت 16

قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ابلیس نے کہا : تو نے مجھے گمراہی میں [١٤] مبتلا کیا ہے تو اب میں بھی تیری سیدھی راہ پر (گھات لگا کر) بیٹھوں گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب ابلیس اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہوگیا تو کہنے لگا : ﴿قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ ﴾ ” جیسا تو نے مجھے گمراہ کیا ہے، میں بھی ضرور بیٹھوں گا ان کے لئے“ یعنی مخلوق کے لئے ﴿ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ ﴾” تیرے سیدھے راستے پر“ اور لوگوں کو اس راستے سے روکنے اور اس پر چلنے سے منع کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔