سورة الانعام - آیت 87
وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور ان کے آباؤ اجداد، ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بعض کو ہم نے منتخب کرلیا تھا اور سیدھی [٨٨] راہ کی طرف رہنمائی کی تھی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَمِنْ آبَائِهِمْ ﴾یعنی ان انبیائے مذکورین کے آباؤ اجداد میں سے ﴿وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ﴾ ” اور ان کی اولاد اور بھائیوں میں سے“ یعنی ہم نے ان کے آباؤ اجداد، ان کی ذریت اور ان کے بھائی بند لوگوں کو ہدایت سے نوازا ﴿وَاجْتَبَيْنَاهُمْ﴾” ہم نے ان کو چن لیا“ ﴿وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ﴾ ” اور ان کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کی۔“