سورة الانعام - آیت 49

وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا تو ان کی نافرمانیوں کی انہیں ضرور سزا ملے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ﴾ ” اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، ان کو عذاب پہنچے گا“ اور وہ اس کا مزا چکھیں گے ﴿ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ﴾ ” اس پاداش میں کہ وہ نافرمانی کیا کرتے تھے۔ “