سورة النسآء - آیت 169
إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَكَانَ ذَلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيرًا ﴾ ” اور یہ بات اللہ کو آسان ہے۔“ یعنی اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پروا نہیں کیونکہ وہ بھلائیکی صلاحیت نہیں رکھتے اور وہ اسی حال کے لائق ہیں جس کو انہوں نے اپنے لئے منتخب کیا۔