سورة الفلق - آیت 3

وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اندھیری [٤] رات کے شر سے جب وہ چھا جائے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

فرمایا :﴿وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ﴾ ” اور شب تاریک کی برائی سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے ۔“ یعنی میں اس شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں جو رات کے اندر ہوتا ہے ، جب وہ لوگوں پر چھا جاتا ہے اور اس میں بہت سی شریر ارواح اور موذی حیوانات پھیل جاتے ہیں۔