سورة الہب - آیت 2
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
نہ اس کا مال اس کے کسی کام آیا اور نہ وہ جو اس [٢] نے کمایا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿مَآ اَغْنٰی عَنْہُ مَالُہٗ﴾ وہ مال اس کے کسی کام نہ آیا جو اس کے پاس تھا اور اس مال نے اسے سرکش بنادیا تھا اور جو مال اس نے کمایا تھا جب اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا تو وہ اس عذاب کو کچھ بھی دور نہ کرسکا۔