سورة الكافرون - آیت 2
لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جس کی تم عبادت [١] کرتے ہو میں اس کی عبادت نہیں کرسکتا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی کفار کو نہایت صراحت کے ساتھ ،آگاہ کرتے ہوئے کہہ دیجئے :﴿لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ﴾ ”جن کو تم پوجتے ہو ، میں ان کو نہیں پوجتا۔ “ یعنی آپ کفار کے ان خود ساختہ معبودوں سے براءت کا اظہار کریں جن کی وہ اللہ تعالیٰ کے سوا ظاہر اور باطن میں عبادت کرتے تھے۔