سورة القارعة - آیت 10

وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور آپ کیا جانیں کہ وہ کیا چیز ہے؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ﴾ ” اور تم کیا سمجھو کہ وہ (ھاویہ) کیا ہے۔“ یہ سوال اس کے معاملے کو بڑا ہولناک کر کے دکھاتا ہے۔ پھر اپنے ارشاد سے اس کی تفسیر فرمائی :﴿نَارٌ حَامِیَۃٌ﴾ سخت حرارت والی آگ، اس کی حرارت دنیا کی آگ سے ستر گنا زیادہ ہوگی ۔ ہم اس آگ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔