سورة القارعة - آیت 5
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور پہاڑ ایسے جیسے مختلف رنگوں [٤] کی دھنکی ہوئی اون
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
رہے بڑے ٹھوس اور سخت پہاڑ تو وہ ﴿کَالْعِہْنِ الْمَنْفُوْشِ﴾ دھنکی ہوئی اون کی مانند ہوجائیں گے جو نہایت کمزورر ہوگئی جسے معمولی سی ہوا بھی اڑائے پھرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ﴾ ( النمل: ۲۷؍۸۸) ”اور تو پہاڑوں کو دیکھے گا اور سمجھے گا کہ یہ جامد ہیں ،حالانکہ وہ بادلوں کی چال چل رہے ہوں گے ۔“ پھر اس کے بعد بکھرا ہوا غبار بن کر ختم ہوجائیں گے اور ان میں سے کچھ باقی نہیں بچے گا جس کو دیکھا جائے ۔