سورة الزلزلة - آیت 4
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس روز وہ اپنی پوری خبریں بیان کردی گی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿یَوْمَیِٕذٍ تُحَدِّثُ﴾ اس دن زمین بیان کرے گی ﴿ اَخْبَارَہَا﴾” اپنی خبریں۔“ یعنی عمل کرنے والوں کے اچھے برے اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں نے اس کی پیٹھ پر کیے ہیں ، کیونکہ زمین بھی ان گواہوں میں شمار ہوگی جو بندوں کے خلاف ان کے اعمال کی گواہی دیں گے ۔ یہ سب اس لیے ہوگا ﴿بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَہَا﴾ کہ اللہ تعالیٰ اس کو حکم دے گا کہ وہ ان تمام اعمال کے بارے میں خبر دے جو اس کی سطح پر کیے گئے ہیں۔ پس زمین اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرے گی۔