سورة الزلزلة - آیت 2

وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور وہ اپنے اندر کے سارے [٢] بوجھ نکال باہر کرے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَہَا﴾” اور زمین اپنے بوجھ نکال ڈالے گا۔ “ یعنی زمین کے پیٹ میں جوخزانے اور مردے ہوں گے وہ انہیں نکال باہر کرے گی۔