سورة التين - آیت 7
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر اس کے بعد جزا و سزا کے بارے [٨] میں آپ کو کون جھٹلا سکتا ہے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَمَا یُکَذِّبُکَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ﴾ پس اے انسان ! کون سی چیز اس کے بعد تجھے اعمال کی جزا اور سزا کے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے ، حالانکہ تو اللہ تعالیٰ کی بہت سی نشانیوں کو دیکھ چکا ہے جن سے تجھے یقین حاصل ہوسکتا ہے اور تو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو دیکھ چکا ہے جو تجھ پر واجب ٹھہراتی ہیں کہ تو ان میں سے کسی چیز کا انکار نہ کرے جس کی اس نے تجھے خبر دی ہے۔