سورة الضحى - آیت 1

َالضُّحَىٰ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

چاشت کے وقت کی قسم

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اپنی عنایت پر دن کی قسم کھائی ہے ، جب چاشت کے وقت اس کی روشنی پھیل جائے اور رات کی قسم کھائی ہے ، جب وہ ٹھہر جائے اور اس کی تاریکی چھا جائے۔