سورة الليل - آیت 12
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ راہ دکھانا ہمارے [٥] ذمہ ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّ عَلَیْنَا لَلْہُدٰی﴾ ” بے شک ہمارے ذمے تو راہ دکھادینا ہے ۔“ یعنی وہ ہدایت جس کاراستہ سیدھا ہے جو اللہ تعالیٰ تک پہنچاتا اور اس کی رضا کے قریب کرتا ہے ۔ رہی گمراہی تو اس کے تمام راستے اللہ تک پہنچنے کے لیے مسدود ہیں گمراہی کے راستے، ان پر چلنے والے کو صرف سخت عذاب ہی میں پہنچاتے ہیں۔