سورة الليل - آیت 11
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جب وہ (جہنم کے) گڑھے میں گرے گا تو اس [٤] کا مال اس کے کسی کام نہ آئے گا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمَا یُغْنِیْ عَنْہُ مَالُہٗٓ﴾ جس مال نے اسے سرکش بنایا تھا جس کی بنا پر وہ ( اللہ تعالیٰ سے) بے نیاز بنا رہا اور اس میں بخل کرتا رہا اس کے کچھ کام نہ آئے گا ، یعنی جب وہ ہلاک ہوگا اور اسے موت آئے گی تونیک عمل کے سوا کوئی چیز انسان کے ساتھ نہیں جائے گی ۔ رہا اس کا وہ مال جس میں اس نے زکوٰۃ وغیرہ ادا نہیں کی تو یہ مال اس کے لیے وبال بن جائے گا ، کیونکہ اس نے اس مال میں سے اپنی آخرت کے لیے کچھ آگے نہیں بھیجا۔