سورة الليل - آیت 7
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
تو ہم اسے آسان راہ پر چلنے کی سہولت دیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْیُسْرٰی﴾ تو ہم اس کے لیے اس کے کام کو آسان کردیتے ہیں اور اس کے لیے ہر بھلائی پر عمل کرنا اور ہر برائی کو ترک کرنا سہل اور آسان بنادیتے ہیں ،کیونکہ اس نے آسانی کے اسباب اختیار کیے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اسے اس کے لیے آسان کردیا۔