سورة الشمس - آیت 15

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور وہ ایسی تباہی کے انجام [١٥] سے ڈرتا نہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَا یَخَافُ عُقْبٰہَا﴾ ” اور اس کو ان کے بدلہ لینے کا کچھ بھی ڈر نہیں۔“ یعنی اس کے تاوان سے ، وہ ڈر بھی کیسے سکتا ہے جب کہ وہ قہر والا ہے ۔ اس کے قہر اور تصرف سے کوئی مخلوق باہر نہیں ، اس نے جو فیصلہ کیا اور جو کام مشروع کیا ،وہ اس میں حکمت والا ہے۔