سورة الفجر - آیت 26

وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جیسے وہ جکڑے [١٨] گا کوئی بھی نہیں جکڑ سکتا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّلَا یُوْثِقُ وَثَاقَہٗٓ اَحَدٌ﴾ ” اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا۔ “ پس انہیں آگ کی زنجیروں میں باندھا جائے گا اور چہروں کے بل کھولتے ہوئے پانی میں گھسیٹا جائے گا ، پھر آگ میں ان کو جلایا جائے گا ، پس یہی مجرموں کی سزا ہے ۔ وہ شخص جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا، اسی پر مطمئن ہو اا ور اس نے اس کے رسولوں کی تصدیق کی تو اس سے کہا جائے گا: ﴿یٰٓاَیَّتُہَا النَّفْسُ الْمُطْمَیِٕنَّۃُ﴾ اے اللہ تعالیٰ کے ذکر سے اطمینان اور اس کی محبت میں سکون حاصل کرنے والے نفس! جس کی آنکھیں اللہ تعالیٰ کے ذریعے سے ٹھنڈی ہوتی ہیں۔