سورة الفجر - آیت 11
الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جنہوں نے بہت سے شہروں میں سرکشی کی
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ﴾ ” جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی۔ “یہ وصف عاد، ثمود، فرعون اور ان کی پیروی کرنے والوں کی طرف لوٹتا ہے ، کیونکہ انہوں نے اللہ کے شہروں میں سرکشی کارویہ اختیار کیا ، اللہ کے بندوں کو ان کے دین و دنیا میں ستایا ۔ اس لیے فرمایا : ﴿فَاَکْثَرُوْا فِیْہَا الْفَسَادَ﴾ ” اور بہت فساد مچا رکھا تھا ۔“ یعنی کفر اور اس کے شعبوں، یعنی معاصی کی تمام اقسام پر عمل کی۔ انبیا ء ومرسلین کے خلاف جنگ کی اور لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے راستے سے روکنے کے لیے کوشاں رہے، جب وہ سرکشی میں اس حد تک پہنچ گئے جو ان کی ہلاکت کی موجب تھی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر عذاب بھیجا اور ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔