سورة الغاشية - آیت 25
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
بلاشبہ انہیں ہماری طرف ہی واپس [١١] آنا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّ اِلَیْنَآ اِیَابَہُمْ﴾ یعنی تمام خلائق کو ہماری ہی طرف لوٹنا اور قیامت کے روز ان سب کو (ہمارے ہی پاس) اکٹھے ہونا ہے۔﴿ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَہُمْ﴾ پھر انہوں نے جو کوئی اچھا براعمل کیا ہے، ان سے اس کا حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔