سورة الغاشية - آیت 19
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے نصب کیے گئے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاِلَی الْجِبَالِ کَیْفَ نُصِبَتْ﴾ ” اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے وہ نصب کیے گئے ہیں؟ “ یعنی خوبصورت اور نمایاں بنا کر ان کو نصب کیا گیا ہے ۔ جس سے زمین کو استقرار اور ثبات حاصل ہوا جس سے وہ حرکت نہیں کرتی۔ اللہ تعالیٰ نے ان پہاڑوں میں( انسان کے لیے )بڑے بڑے فوائد ودیعت کیے ہیں۔