سورة الغاشية - آیت 16
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور مخملی فرش بچھے ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّزَرَابِیُّ مَبْثُوْثَۃٌ﴾ الزرابی سے مراد خوبصورت بچھونے ہیں ، یعنی ان کی مجالس ہر جانب سے ان بچھونوں سے بھری ہوئی ہوں گی۔