سورة الغاشية - آیت 11
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جہاں وہ کوئی لغو بات [٧] نہ سنیں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لَّا تَسْمَعُ فِیْہَا ﴾ ” اس میں نہیں سنیں گے۔ “یعنی جنت کے اندر ﴿ لَاغِیَۃً ﴾ کوئی حرام بات تو کجا کوئی لغو اور باطل کلمہ بھی (نہیں سنیں گے) بلکہ ان کا تمام تر کلام اچھا اور نفع بخش ہوگا جوا للہ تعالیٰ کے ذکر، ان پر اللہ تعالیٰ کی لگاتار نعمتوں کے ذکر اور ایک دوسرے کے ساتھ رہنے والوں میں باہم آداب حسنہ پر مشتمل ہوگا ۔ جو دلوں کو مسرت اور شرح صدر عطا کرے گا۔