سورة الغاشية - آیت 8

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور کچھ چہرے اس دن ہشاش بشاش ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

رہے نیکوکار توقیامت کے روز ان کے چہرے ﴿ نَّاعِمَۃٌ﴾” تروتازہ ہوں گے۔“ یعنی ان پر نعمتوں کی تازگی عیاں ہوگی ، ان کے بدن تروتازہ ہوں گے اور ان کے چہرے نور سے دمک رہے ہوں گے اور وہ انتہائی خوش ہوں گے۔