سورة الغاشية - آیت 6
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
خار دار سوکھی گھاس [٤] کے علاوہ ان کے لیے کوئی کھانا نہ ہوگا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
رہا ان کا طعام تو ﴿لَیْسَ لَہُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ۔ لَّا یُسْمِنُ وَلَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍ﴾ ” خاردار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں ہوگا۔ جو موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا۔ “ یہ اس وجہ سے کہا گیا کہ کھانے سے دو امور میں سے ایک مقصود ہوتا ہے۔ کھانے والے کی بھوک مٹانا اور اس کی بھوک کی تکلیف دور کرنا یا اس کے بدن کو موٹا کرنا اور اس کھانے میں دونوں امور کے لیے کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ کھانا کرواہٹ، بدبو اور گھٹیا پن میں انتہا کو پہنچا ہوا ہوگا ، ہم اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔