سورة الغاشية - آیت 2
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اس دن کچھ چہرے خوف زدہ [٢] ہوں گے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جہنمیوں کے وصف میں فرمایا : ﴿وُجُوْہٌ یَّوْمَیِٕذٍ﴾ اس دن یعنی قیامت کے دن بہت سے چہرے ﴿خَاشِعَۃٌ﴾ ذلت، فضیحت اور رسوائی کی وجہ سے جھکے ہوئے ہوں گے۔