سورة الأعلى - آیت 14
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
فلاح پا گیا جس نے پاکیزگی اختیار کی [١٠]
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَکّٰی﴾ جس نے اپنے نفس کو پاک کیا، شرک، ظلم اور برے اخلاق سے اس کی تطہیر کی، اس نے نفع اٹھایا اور فوزیاب ہوا۔