سورة الأعلى - آیت 6
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم آپ کو پڑھا دیں گے پھر آپ بھولیں گے نہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں کی اصل اور اس کے مادے یعنی قرآن کا ذکر کرکے احسان جتلایا ہے ۔ چنانچہ فرمایا : ﴿سَنُقْرِئُکَ فَلَا تَنْسٰٓی﴾ ہم نے آپ کی طرف جو کتاب وحی کی ہے، اسے محفوظ کردیں گے اور آپ کے قلب کو یاد کرادیں گے ۔ پس آپ اس میں سے کچھ بھی نہیں بھولیں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے اور رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسا علم عطا کرے گا جسے آپ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔