سورة الأعلى - آیت 3
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جس نے اس کی تقدیر بنائی [٣] پھر راہ دکھائی [٤]
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَالَّذِیْ قَدَّرَ﴾ اس نے اندازہ مقرر کردیا جس کی تمام مقدرات پیروی کرتی ہیں ﴿ فَہَدٰی﴾ اور اس کی طرف تمام مخلوقات کی راہنمائی کی ، یہ ہدایت عام ہے جس کا مضمون یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو اس کے مصالح کی راہ دکھائی ہے اور اس میں اس کی تمام دنیاوی نعمتوں کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ اسی لیے اس کے بارے میں فرمایا: ﴿وَالَّذِیْٓ اَخْرَجَ الْمَرْعٰی﴾ یعنی اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اس پانی سے نباتات اور سرسبز گھاس کی مختلف اصناف اگائیں ، جنہیں انسان ، چوپائے اور تمام حیوانات کھاتے ہیں ۔ پھر اس نباتات وغیرہ کا جتنا جو بن مقدر ہوتا ہے، اس کے مکمل کرلینے کے بعد ، نباتات اور سبز گھاس کو خشک کرد یتا ہے۔