سورة البروج - آیت 22
فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
جو لوح محفوظ [١٤] میں (درج ہے)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ﴾ یعنی وہ تغیر وتبدیلی اور کمی بیشی سے محفوظ ہے اور شیاطین سے بھی محفوظ ہے۔ وہ لوح محفوظ میں ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر چیز درج کرکھی ہے ۔ یہ آیت کریمہ قرآن کریم کی جلالت ، عمدگی اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی رفعت شان اور قدرومنزلت پر دلالت کرتی ہے۔ واللہ اعلم۔