سورة البروج - آیت 15
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
عرش کا مالک [١٠] ہے بڑی شان والا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُ﴾ یعنی عرش عظیم کا مالک ہے ، جس عرش کی عظمت کا یہ عالم ہے کہ وہ آسمانوں، زمین اور کرسی کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اس کرسی کی عرش کے ساتھ وہی نسبت ہے جو ایک چٹیل میدان میں پڑے ہوئے حلقے (کڑے )کی نسبت زمین سے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے عرش کا ذکر خاص طور پر اس کی عظمت کی وجہ سے کیا، نیز عرش کو تمام مخلوقات سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے قرب کی خصوصیت حاصل ہے۔ زیر کی قرات کی صورت میں ﴿المجید﴾ عرش کی نعمت ہے اور رفع کی قراءت کی صورت میں یہ اللہ کی نعت ہے اور مجد اوصاف کی وسعت اور ان کی عظمت کو کہتے ہیں۔