سورة الانشقاق - آیت 4

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور جو کچھ اس میں [٣] ہے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَلْقَتْ مَا فِیْہَا﴾ ” اور جو کچھ اس میں ہے ،اسے نکال کر ڈال دے گی۔“ یعنی تمام مردوں اور (مدفون ) خزانوں کو باہر نکال پھینکے گی ﴿وَتَخَلَّتْ﴾ ور ان سے خالی ہوجائے گی، کیونکہ جب صور پھونکا جائے گا تو تمام مردے قبروں سے نکل کر سطح زمین پر آجائیں گے، زمین اپنے خزانوں کو نکال کر باہر کرے گی اور وہ ایک بہت بڑے ستون کی مانند ہوں گے جن کا مخلوق مشاہدہ کرے گی ور جس چیز کے لیے وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کیا کرتے تھے ، اس پر حسرت کا اظہار کریں گے۔