سورة الانشقاق - آیت 2
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور وہ اپنے پروردگار کا حکم مان [١] لے گا اور یہی اس کا حق ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاَذِنَتْ لِرَبِّہَا﴾ اور وہ اپنے رب کے حکم کو غور سے سنے گا ، اس پر کان لگائے گا اور اس کے خطاب کو سنے گا اور اس پر لازم بھی یہی ہے ، کیونکہ وہ اس عظیم بادشاہ کے دست تسخیر کے تحت مسخر اور مدبر ہے جس کے حکم کی نافرمانی کی جاسکتی ہے نہ اس کے فیصلے کی مخالفت۔