سورة الإنفطار - آیت 17

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور آپ کیا جانیں کہ روز جزا [١٢] کیا ہے؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَآ اَدْرٰیکَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ ثُمَّ مَآ اَدْرٰیکَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ﴾ ” اور تجھے کس چیز نے خبر دی کہ بدلے کا دن کیا ہے؟ پھر (میں کہتا ہوں کہ) تجھے کس چیز نے خبر دی کہ بدلے کا دن کیا ہے؟ “ ان آیات کریمہ میں اس سخت دن کا ہول دلایا گیا ہے جو ذہنوں کو حیرت زندہ کردے گا۔