سورة التكوير - آیت 28

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

تم میں سے جو بھی سیدھی [٢٢] راہ چلنا چاہتا ہو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ لِمَنْ شَاءَ مِنْکُمْ اَنْ یَّسْتَــقِیْمَ﴾” اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے۔“ گمراہی میں سے رشد اور ضلالت میں سے ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد ﴿وَمَا تَشَاءُوْنَ اِلَّآ اَنْ یَّشَاءَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ﴾ ” اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے۔“ پس اس کی مشیت نافذ ہے ، ممکن نہیں کہ اس کی مشیت کی مخالفت کی جاسکے یا اس کو روکا جاسکے۔ اس آیت کریمہ اور اس جیسی دیگر آیات میں، دو فرقوں، یعنی قدریہ اور جبریہ، جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کا انکار کرتے ہیں، کارد ہے ۔ جیسا کہ اس کی مثالیں گزرچکی ہیں۔ واللہ اعلم۔