سورة التكوير - آیت 12

وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور دوزخ بھڑکائی جائے گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاِذَا الْجَــحِیْمُ سُعِّرَتْ﴾ جب جہنم میں آگ جلائی جائے گی اور جہنم بھڑک کر اتنا شعلہ زن ہوجائے گا کہ اس سے پہلے کبھی اتنا نہ تھا۔