سورة التكوير - آیت 1

إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

جب سورج لپیٹ [٢] لیا جائے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی جب یہ ہولناک امور ظاہر ہوں گے تو مخلوق جدا جدا ہوجائے گی۔ ہر ایک کو علم ہوجائے گا کہ اس نے اپنی آخرت کے لیے کیا آگے بھیجا ہے اور آخرت میں اس نے کیا بھلائی اور برائی پیش کی ہے ۔ یہ اس وقت ہوگا جب قیامت کے روز سورج بے نور ہوجائے گا، اس کو اکٹھا کرکے لپیٹ دیا جائے گا اور چاند گرہن لگ جائے گا اور دونوں کو آگ میں ڈال دیا جائے گا۔