سورة عبس - آیت 22

ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر جب چاہے گا دوبارہ [١٥] اٹھا کھڑا کرے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ اِذَا شَاءَ اَنْشَرَہٗ﴾ پھر اس کی موت کے بعد وہ جب چاہے گا جزاوسزا کے لیے اس کو اٹھا کر کھڑا کرے گا۔ پس انسان کی تدبیر کرنے اور ان کے تصرفات میں اللہ تعالیٰ متفرد ہے ، اس میں کوئی اس کا شریک نہیں ۔ بایں ہمہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو حکم دیا ہے وہ اس کی تعمیل نہیں کرتا اور نہ وہ اس فرض ہی کو پورا کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس پر عائد کیا ہے بلکہ اس کے برعکس ، وہ طلب کے تحت ، ہمیشہ کوتاہی کا مرتکب رہتا ہے۔