سورة عبس - آیت 20

ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر اس کے لئے راستہ آسان [١٣] کردیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَہٗ﴾ یعنی اس کے لیے دینی اور دنیاوی اسباب آسان کردیے ، اس کو سیدھا راستہ دکھایا اور اس کو واضح کردیا اور امر ونہی کے ذریعے سے اس کو امتحان میں ڈالا۔