سورة عبس - آیت 12

فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جو چاہے اسے یاد رکھے [٧]

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب رشد و ہدایت واضح ہوگئی ﴿فَمَنْ شَاءَ ذَکَرَہٗ﴾ ” تو جو چاہے اس کو یاد رکھے۔ “ یعنی اس پر عمل کرے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿ وَقُلِ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَاءَ فَلْيَكْفُرْ﴾( الکھف :18؍29) ”اور کہہ دیجئے حق تمہارے رب کی طرف سے ہے، پس جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے انکار کردے۔“