سورة النازعات - آیت 19
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور میں تجھے تیرے پروردگار کی راہ دکھاؤں [١٤] اور تو ڈر جائے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاَہْدِیَکَ اِلٰی رَبِّکَ﴾ یعنی میں اس کی طرف تیری رہن+مائی کروں اور اس کی ناراضی کے مواقع میں سے اس کی رضا کے مواقع واضح کروں ﴿ فَتَخْشَىٰ ﴾ پس جب تجھے صراط مستقیم معلوم ہوجائے تو اللہ سے ڈرجائے۔ جس چیز کی طرف حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کو دعوت دی تھی، فرعون نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔