سورة النازعات - آیت 18
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰ أَن تَزَكَّىٰ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پھر اسے کہو : کیا تیرے لیے ممکن ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَقُلْ﴾ اس سے کہہ دیجئے : ﴿ہَلْ لَّکَ اِلٰٓی اَنْ تَـزَکّٰی﴾ کیا تو کوئی خصلت حمیدہ اور اچھی تعریف چاہتا ہے جس میں خرد مند لوگ ایک دوسرے سے مقابلے کی رغبت رکھتے ہیں اور وہ یہ ہےکہ تو اپنے نفس کو پاک کرے اور کفر وطغیان سے اپنی تطہیر کرکے ایمان اور عمل صالح کی طرف آئے؟